10 مارچ، 2023، 5:43 PM

سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں جدید جنگی جہازوں اور میزائل لانچر کشتیوں کی شمولیت+ ویڈیو رپورٹ

سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں جدید جنگی جہازوں اور میزائل لانچر کشتیوں کی شمولیت+ ویڈیو رپورٹ

جمعرات کے روز بندر عباس میں ایک تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری بیڑے میں عظیم الجثہ جنگی جہاز شہید مہدوی، لاجسٹک بحری جہاز شہید قربانی اور منفرد نوعیت کی 95 میزائل لانچر کشتیوں سمیت 110 اسپیڈ بوٹس شامل کی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز بندر عباس میں ایک تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری بیڑے میں عظیم الجثہ جنگی جہاز شہید مہدوی، لاجسٹک بحری جہاز شہید قربانی اور منفرد نوعیت کی 95 میزائل لانچر کشتیوں سمیت 110 اسپیڈ بوٹس شامل کی گئیں۔ 

ان جہازوں اور کشتیوں کی شمولیت پر مختصر ویڈیو رپورٹ میں سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر جنرل حسین سلامی اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تنگسیری کے بیانات بھی شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنی عاشورا اور طارق کلاس کی ڈسٹرائر کشتیوں کو اپ گریڈ کر کے راکٹ لانچر سے میزائل لانچر کشتیوں میں تبدیل کردیا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے۔ ان ڈسٹرائر کشتیوں پر  10 سے 180 کلومیٹر کی تک  رینج رکھنے والے نصب میزائل نصب کیے گئے ہیں۔

جبکہ عظیم الجثہ بحری جہاز شہید مہدوی اوشین لائنر ایک طرح کا موبائل نیول بیس یا موبائل میری ٹائم سٹی ہے جس کا وزن 25 لاکھ ٹن سے زیادہ ہے جبکہ لمبائی 240 میٹر اور چوڑائی 27 میٹر ہے۔ یہ ایک بھاری اور کثیر المقاصد جہاز ہے جو ہیلی کاپٹر، ڈرون، تیز رفتار ڈسٹرائر اور میزائل ڈیفنس سسٹم کی مختلف اقسام کو لے جانے اور چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شہید مہدوی اوشین لائنر میں جدید ترین ریڈار سسٹم، سطح سے سطح، سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، الیکٹرونک جنگ کے لیے انتہائی جدید 3خرداد یونیفائیڈ ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور 700 کلو میٹر سے زیادہ کی رینج والے سمندری کروز میزائل نصب کیے گئے ہیں جبکہ اس میں ہیلی کاپٹر، ڈرونز اور آپریشنل جہاز لے جانے کی صلاحیت بھی ہے۔  

News ID 1915186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha